لکھنؤ، 17 دسمبر (يو اين آئى) برفيلى سرد ہوائيں چلنے سے اترپرديش ميں تين دنوں سے دھوپ نکلنے کے باوجود سخت سردى کا دور شروع ہوگيا ہے۔
سردى ميں اضافہ کے سبب رياست کے کئى
اضلاع ميں اسکول کالج کے وقت ميں تبديلى کردى گئى ہے۔ راجدھانى لکھنؤ، کانپور، بستى، مہوبہ اور فيض آباد سميت رياست کے بيشتر حصوں ميں اسکول دير سے کھولنے کے احکامات ديئے گئے ہيں۔